Sunday, 15 April 2018

قربت کے لمحات میں بیگم کی ایسی حرکت کہ شوہر کی جان ہی لے لی

https://is.gd/Qkensm
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قربت کے لمحات میں انسان عمومی طورپر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتا لیکن بھارت میں ایسے ہی لمحات کے دوران بیگم نے اپنے سے 10سال بڑے شوہر کیساتھ ایسی حرکت کردی کہ بے چارہ وہیں پر ڈھیر ہوگیا۔
بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مغربی بنگلورو کے علاقے بیاتارایاناپورہ میں پیش آیاجہاں مبینہ طورپر روہنی کمار(فرضی نام) نے اپنے 45سالہ خاوند (ارن کمار) کے نازک اعضاء پر لات رسید کردی جس کے نتیجے میں وہ وہیں پر ہی ابدی نیند سوگئے ۔
خاتون نے بتایاکہ ’میرا خاوند ایڈز کا مریض تھا اور اس نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنے دفاع میں ردعمل دیا ‘ لیکن پولیس نے قتل کے الزام میں روہنی کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون نے بتایاکہ ’ارن نشے میں دھت ہوکر گھر پہنچا، خاتون اٹھی تو مرد نے جنسی ضروریات پوری کرنے کی خواہش ظاہرکی لیکن خاتون نے اس کی بیماری کی وجہ سے فاصلہ رکھا لیکن خاتون کے انکار پر وہ برہم ہوگیا اوراس ہنگامے کے دوران اپنے آپ کو بچانے کے لیے خاتون نے اس کے نازک اعضاء پر لات دے ماری جس پر وہ موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔دونوں میاں بیوی کی 15سال قبل شادی ہوئی تھی اور ایک 13سال کی بیٹی ہے۔ خاتون نے بتایاکہ مرد میں مرض کی تصدیق ہونے کے بعد سے ان کے تعلقات بگڑناشروع ہوگئے تھے لیکن اپنی بیٹی کی خاطر ایک ہی گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا۔
بچی نے تحقیقاتی اداروں کو بتایاکہ اس نے والدین کے درمیان جھگڑا سنا اور بعدمیں دیکھا کہ باپ مرگیاجبکہ ڈپٹی کمشنر کا کہناتھاکہ پوسٹمارٹم کے بعد موت کی وجہ واضح ہوجائے گی ، خاتون کا لات لگنے کادعویٰ اپنی جگہ لیکن مرحوم کے سرپر بھی زخم ہے ، ابتدائی طورپر ہم موت کی وجہ کا تعین نہیں کرسکتے کیونکہ وہ مریض بھی تھا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...