Thursday, 31 May 2018

وہ علاقہ جہاں سب کی 2 بیویاں ہیں

https://is.gd/wxECKl



نئی دہلی: بھارتی ریاست راجھستان میں واقع ڈیرہ سرنامی علاقے میں ہر شخص کی دو بیویاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی قوانین کے تحت بیک وقت دو بیویاں رکھنا جرم ہے، کسی بھی مرد کو دوسری شادی کی اجازت پہلی اہلیہ کی موت یا طلاق کے بعد دی جاتی ہے لیکن بھارتی صوبے راجھستان میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں ہر شخص کی 2 بیویاں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیرہ سر کے مرد دوسری شادی کرنے کے کئی عذر پیش کرتے ہیں جن میں اولاد نرینہ کا مسئلہ یا پہلی بیوی سے جھگڑے وغیرہ ہونا، اُن کا ماننا ہے کہ طلاق یا راہیں جدا کرنے سے بہتر دوسری شادی کرلی جائے۔

امرت نامی شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے دو سال قبل دوسری شادی کی اور اب دونوں بیویاں مل کر امور خانہ انجام دے رہی ہیں، وہ ایک دوسرے کی بھرپور معاونت اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

حیران کُن طور پر دو شادیوں کی وجہ سے گاؤں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ یا تنازع پیش نہیں آیا البتہ کچھ گھروں میں رہنے والی خواتین کو شکایت ہے کہ خاوند برابری کی بنیاد پر انہیں مکمل حق نہیں دیتے۔


Urdu Khabrain
2, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بیویاں, جہاں, سب, عجیب و غریب, علاقہ, وہ, کی, ہیں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...