Tuesday, 8 May 2018

’’گرمی آنے کے بعد سردی آنے کا منظر پہلی بار دیکھا ‘‘ محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو موسلا دھار بارشوں کی زبردست خوشخبری سنا دی

https://is.gd/7hRMvZ
اسلام آباد: پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔ وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں بادل خوب جم کر برسے جس کے بعد گرمی کی شدت کا خاتمہ ہوگیا جب کہ پنجاب کے صدر مقام لاہور، جھنگ، حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، فاٹا،

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل خوب برسے جس کے بعد موسم سہانا ہونے کے ساتھ گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سکرنڈ میں 45، دادو 44، حیدرآباد 40، کراچی 36، کوئٹہ 32، اسلام آباد 28، گلگت 23، مظفرآباد 26، پشاور 30، چترال 22 اور مری میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, انے, بار, بعد, دیکھا, سردی, محکمہ, منظر, موسمیات, نے, پاکستان, پاکستانیوں, پہلی, کا, کو, کے, گرمی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...