Saturday, 26 May 2018

رمضان کے آخری عشرے کیلئے مکہ مکرمہ کے تمام ہوٹل بک جانتے ہیں ایک اور دو کمرے کا کرایہ کہاں تک جا پہنچا ہے؟

https://is.gd/jI6alQ
 


مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں واقع تمام ہوٹل رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے ابھی سے بْک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس علاقے میں واقع ہوٹلوں کے 162000 سے زیادہ کمرے ہیں، ان میں سے 155000 کمرے رقم کی پیشگی ادائی پر بْک ہوچکے ہیں ۔ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران میں ایک کمرے کا کرایہ



1950 سعودی ریال سے 2500 سعودی ریال تک ہے اور اس میں افطار کا کھانا بھی شامل ہے۔آخری عشرے کے لیے دو کمروں کے نرخ میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے اور یہ 28 ہزار سعودی ریال تک پہنچ گیا ہے۔اس میں بھی افطار کا کھانا شامل ہے۔ایک ہوٹل کے مارکیٹنگ کے عملہ کے رکن نے بتایا کہ اس وقت ان کے ہوٹل کے 98 فی صد کمروں میں زائرینِ عمرہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔گذشتہ سال رمضان المبارک میں ان ہی ایام میں 90 فی صد کے لگ بھگ کمروں میں لوگ قیام پذیر تھے۔



Urdu Khabrain
International Khabrain, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Hot Khabrain, World Khabrain, World News, World Urdu News, World Viral Khabrain, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...