https://is.gd/tVhPRt
فلوریڈا: نجی ہوٹل کے مرکزی دروازے پر سانپ نے ڈیرے ڈال لیے جسے دیکھ کر نیشنل ایسوسی ایشن فار اسٹاک کار آٹو ریسنگ کی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچ خوفزدہ ہوگئے۔
ویسے تو سانپ ایسا جانور ہے جسے دیکھ کر ہر شخص خوف زدہ ہوجاتا ہے اگر آپ کبھی گھر میں داخل ہوں اور کمرے میں یا مرکزی دروازے پر بڑا زیریلا سانپ نظر آجائے تو آپ کی کیفیت کیا ہوگی؟ اسی طرح کی صورتحال کا امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔
کار آٹو ریسنگ کے کھلاڑی جب واپس اپنے کمروں میں جانے کے لیے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر پہنچے اُن کی نظر سانپ پر پڑی جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے مگر ان میں سے کچھ باہمت لوگوں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرکزی دروازے کے کنڈے پر سانپ براجمان ہے اور وہ یہ پیغام دینے کی کوشش کررہا ہے کہ اگر کسی نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔
جوئے جبس جو امریکی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ رہ چکے ہیں وہ بھی کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا، فیس بک پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے ساتھ صارف نے لکھا ہے کہ ’ہمیں ایک اور نئی ریس کی ضرورت ہے جس سے ہم آؤٹ ہوچکے ہیں۔‘
انتظامیہ نے فوری طور پر وائلڈ لائف اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد انہوں نے ہنگامی اقدامات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو پکڑا اور اُسے جنگل منتقل کردیا۔
انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ انوکھا واقعہ پہلی بار پیش آیا، ہمارے ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اس لیے یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ یہ سانپ باہر کہیں سے آیا۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, دروازے, سانپ, عجیب و غریب, لیے, مرکزی, نے, وائرل, ویڈیو, پر, ڈال, ڈیرے, کے, ہوٹل
Tuesday, 29 May 2018
ہوٹل کے مرکزی دروازے پر سانپ نے ڈیرے ڈال لیے، ویڈیو وائرل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment