https://is.gd/0XzaYx
کراچی (نیوزڈیسک) پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدترین مالی خسارے اور بدحالی کا شکار قومی ائیرلائن پی آئی اے کی حالت میں بہترین لانے کیلئے انتظامیہ نے پچھلے کچھ عرصے میں کئی کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے کی انتظامیہ نے طیاروں کی کلر اسکیل تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیا تھا۔ جبکہ انتظامیہ نے پی آئی اے کا لوگو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب ذرائع کے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔ پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا عمل جلد شروع کردیا جانا تھا، تاہم اب قومی ائیرلائن کی خراب مالی حالت کے باعث طیاروں کی دم اور دیگر حصوں کی کلر اسکیم کی تبدیلی کے منصوبے کو موخر کردیا گیا ہے۔ کچھ ہفتے قبل پی آئی اے نے طیاروں کے لوگو اور کلر اسکیم کی تبدیلی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھیں۔ پہلے مرحلے میں پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیاروں کی دم پر بنے لوگو اور جہاز کے دیگر حصوں کی کلر اسکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں کچھ طیارے لوگو اور کلر اسکیم کی تبدیلی کیلئے کراچی انجینیرنگ بھیج بھی دیے گئے تھے۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 طیاروں کی دم اورکلراسکیم تبدیلی کی منظوری دی تھی ۔ تاہم پیر کے روز کراچی انجینیرنگ میں موجود بوئنگ 777 طیارہ کلراسکیم تبدیلی بغیر پرواز کیلیے روانہ کر دیا گیا۔ سفید
بوئنگ کو لاہور کی پرواز316 پر روانہ کیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 4 طیاروں کی کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی پر 2 لاکھ ڈالرز اخراجات ہوں گے۔ طیاروں کی کلراسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Tuesday, 8 May 2018
پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا معاملہ موخر کر دیا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment