Tuesday, 19 June 2018

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 84 پوائنٹس کا اضافہ

https://goo.gl/2ank4z
اسلام آباد / کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 84 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 9 سو 95 پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو سرمایہ کاروں نے حصص کی لین دین میں دلچسپی ظاہر کی اور انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

پہلے سیشن میں  100 انڈیکس نے 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تاہم مارکیٹ بند ہونے سے قبل یک دم مارکیٹ میں لین دین کم ہوا جس کےباعث مارکیٹ 42 ہزار 6 سو 6 پوائنٹس تک پہنچی تاہم دوسرے سیشن میں ایک بار پھر تیزی ہوئی جو مارکیٹ اختتام تک جاری رہی اور 10 انڈیکس 84 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 9 سو 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر  6 ارب 80 لاکھ روپے کا کاروبار اور 342 کمپنیوں کے 144.8 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی، 153 کے حصص میں اضافہ جبکہ 164 کی قیمتیں کم ہوئی اور 25 کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص کی لین دین میں دلچپسی ظاہر کی اور خاص طور پر کیمیکل سیکٹر میں نمایاں کاروبار دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ سمری




ٹریڈنگ بورڈ پر آخری ایک گھنٹے میں مجموعی طور پر 62 لاکھ شیئرز کی لین دین دیکھنے میں آئی جس کے باعث مارکیٹ اضافے کے بعد بند ہوئی۔
Urdu Khabrain
100, 84, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اسٹاک, اضافہ, انڈیکس, ایکسچینج, بزنس, تیزی, میں, پوائنٹس, کا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...