https://goo.gl/V7Vb5y
واشنگٹن: عصر حاضر میں مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ترین فضائی سفر کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تو مختلف ممالک میں موجود ہوائی اڈوں پر سفر کرنے والوں کو بہترین سروسز دی جاتی ہیں تاکہ وہ بغیر تھکاوٹ اور آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔
تفصیلات کے مطابق فضائی پروازوں اور ائیرپورٹس پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے ’اسکائی ٹریکس‘ نے رواں سال کے 100 بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست جاری کردی جن میں سنگاپور کا چانگی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا۔
مسافروں کے لیے بالکل مفت سینما گھر ، چھت پر سوئمنگ پول، خوبصورت پارک چانگی ائیرپورٹ کی خصوصیات میں شامل ہے جس کی وجہ سے اس ہوائی اڈے کو مسلسل 6 سال سے دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
اسکائی ٹریکس سے جاری فہرست کے مطابق ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد مسافروں نے دنیا کے مختلف 100 بہترین ائیرپورٹس سے سفر کیا اور اس کی بنیاد پر سروے کرایا گیا، سالانہ رائے شماری میں سنگا پور کا انٹرنیشل ہوائی اڈہ بدستور پہلے نمبر پر ہی رہا۔
سروے کے مطابق جنوبی کوریا کا اینچیون ائیرپورٹ دوسرے، ٹوکیوں کا ہنیدا تیسرے نمبر رہے جبکہ اس پوری فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی ائیرپورٹ بہترین ہوائی اڈے کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔
علاوہ ازیں برطانیہ کے ہیتھرو ائیر پورٹ کو بہترین ٹرمینل کا اعزاز دیا گیا جبکہ میونخ ہوائی اڈہ دوسرے اور سنگا پور کا چانگی ائیرپورٹ پورٹ کا ٹرمینل سہولیات کے حساب سے تیسرے نمبر پر رہا۔
سروے رپورٹ میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع ہیندا ہوائی اڈے کو صفائی ستھرائی میں پہلا نمبر دیا گیا جبکہ ہوائی اڈوں پر موجود خریداری کی دکانوں میں لندن کا ہوائی اڈہ پہلے نمبر پر رہا۔
Urdu Khabrain
100, LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, worlds, ائیرپورٹ, بہترین, جاری, دنیا, فہرست, لائف-اسٹائل, کے
Tuesday, 12 June 2018
دنیا کے 100 بہترین ائیرپورٹ، فہرست جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment