https://goo.gl/hrFuYF
کراچی (نیوز ڈیسک )اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں پرانے ایس آر اوز پر آج سے کلیئر کرائے جانے کا امکان، گاڑی مالکان کو نئی مشکلات ہوسکتی ہیں سی پورٹ پر موجود 10 ہزار سے زائد درآمدی گاڑیوں کو کلیئر کرنے کے لیے کامرس ڈویژن نے مبہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اربوں روپے مالیت کی پھنسی ہوئی درآمدی گاڑیاں پرانے ایس آر او ز پر آج (پیر سے ) کلیئر کرائے جانے کا امکان ہے۔ کروڑوں روپے ڈیمرج اور جرمانے کا طریقہ کار طے نہ ہونے سےدرآمدی گاڑیوں کے مالکان کو نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جنوری 2018 ء سے امپورٹ پالیسی آرڈر کی شق 4 پر عمل درآمد کرتے ہوئے گاڑی درآمد کرنے والے شخص کے نام بل آف لینڈنگ اور فارن بینک اکاؤنٹ کی شرط کے بعد ایس آر او 1067 کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ کی مقامی کرنسی میں منتقلی ظاہر کرنے کے لیے انکیشمنٹ سرٹیفکیٹ دینا بھی لازمی قرار دیا تھا، جس کے بعد سے دو ماہ کے عرصے میں سی پورٹ پر اربوں روپے مالیت کی 10 ہزار سے زائد درآمدی گاڑیاں رک گئیں، جس کے بعد ایف بی آر اور کسٹم حکام سے درآمدی گاڑیوں کی ایسوسی ایشن کے مذاکرات بھی ہوئے ، تاہم کسٹم حکام نے گاڑیاں کلیئر کرنے سے گریز کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ منسٹری آف کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے ماتحت کامرس ڈویژن نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے درآمدی گاڑیاں کلیئر کرانے کی اجازت دے دی ہے ، تاہم اس نوٹیفکیشن میں کسی نئے ایس آر اوز کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ، جس کے بعد امکان ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ایس آر اوز پر ہی ملکی کرنسی میں ڈیوٹیوں کی ادائیگی کے بعد گاڑیاں کلیئر کرائی جا سکیں گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ منسٹری آف کامرس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر آج (پیر سے ) کسٹم حکام کی جانب سے بھی عمل درآمد کرنے کا امکان ہے ، تاہم اس نوٹیفکیشن میں ڈیمرج اور جرمانے کا ذکر نہیں ہے ، جس سے درآمد ی گاڑیوں کے مالکان کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ درآمدی گاڑیوں کے ڈیلرز کی ایسوسی ایشن آٹو موٹیو ٹریڈرز اینڈ امپورٹرزنے اس سے قبل بھی وفاقی حکومت، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کسٹم حکام سے متعدد بار مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی کلیئرنس میں کسٹم حکام سیکشن 82، ڈیمریج اور جرمانے عائد نہ کریں کیوں کہ اس تاخیر میں گاڑیاں درآمد کرنے والے افراد ذمے دار نہیں ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Tuesday, 19 June 2018
پورٹ پر موجود 10ہزار گاڑیاں کلیئر کرانے کیلئے مبہم نوٹیفکیشن جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment