Thursday, 28 June 2018

18 سال سے کم عمر کے مسافروں کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

https://is.gd/9YQC7X



کراچی : پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سال سے کم عمر مسافروں کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام سیلز آوٹ لیٹ 18 سال سے کم عمر اکیلے مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ائیر پورٹ اتھارٹی اور دبئی امیگریشن کی ہدایت کے بعد پی آئی اے نے 18 سال سے کم عمر اکیلے مسافر کے لیے نیا فیصلہ کیا ہے ، جس کے مطابق اب 18 سال سے کم عمر مسافروں کو اکیلے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور تمام سیلز آوٹ لیٹ کو خط ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دبئی حکام 18 سال سے کم عمر مسافر اکیلے سفر کرنے کی اجازت فوری روک دی گئی ہے، دبئی اتھارٹی نے ہدایت کی ہے اگر ایسا مسافر آیا تو فوری ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

خط میں تمام سیلز آوٹ لیٹ کو ہدایت ہے کہ 18 سال سے کم عمر اکیلے مسافر کو ٹکٹ جاری نہ کی جائے۔


Urdu Khabrain
اجازت, اکیلے, سال, سفر, سے, عمر, مسافروں, نہیں, کرنے, کم, کو, کی, کے, ہوگی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...