https://is.gd/8estmj
تیونس گزشتہ 13 میچز سے ورلڈ کپ میں فتح کی تلاش میں سرگرداں ہے . فوٹو : اے ایف پی
ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے تیونس کو 2-5 سے ہرادیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں ہفتے کو منعقدہ ابتدائی میچ میں بیلجیئم نے تیونس کو 2-5 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کے لئے ایڈن ہیزارڈ اوررومیلو لوکیکو نے 2،2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جب کہ ایک گول اختتامی لمحات میں بیٹشوئی نے بنایا، لوکیکو اب 4 گول بناکر گولڈن بوٹ ایوارڈ کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو کے برابر پہنچ گئے۔
ناکام سائیڈ کیے لئے برون اور خضر نے ایک ایک گول کیا، بیلجیئم کی ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار 5 گول بنانے میں کامیاب ہوپائی ہے، تیونس گزشتہ 13 میچز سے ورلڈ کپ میں فتح کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
Urdu Khabrain
25, Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, بیلجیئم, تیونس, زیرکرلیا, سے, فٹبال, میں, نے, ورلڈ, کو, کپ, کھیل
No comments:
Post a Comment