Thursday, 21 June 2018

2017 میں نیشنل بینک کی آپریٹنگ آمدنی 85.3 ارب روپے رہی

https://goo.gl/f7fpgv
زیر جائزہ سال کے لیے نیشنل بینک کی آپریٹنگ آمدنی 85.3 ارب روپے رہی جب کہ خالص انٹریسٹ مارک اپ کی مالیت 54.3ارب روپے رہی۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بینک کے ہیڈ آفس واقع کراچی میں منعقد ہوا جس میں مالی سال مختتمہ 31دسمبر، 2017کے لیے بینک کے مالی گوشواروں کی منظوری دی گئی۔انڈسٹری میں اپنی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے بینک نے اپنی 69سالہ تاریخ کے سب سے زیادہ بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔

بینکاری کی صنعت کے لیے عمومی طور پر مشکل سال ہونے کے باوجود نیشنل بینک نے مجموعی طور پر مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ زیر جائزہ سال کے لیے بینک کی آپریٹنگ آمدنی 85.3ارب روپے رہی جب کہ خالص انٹریسٹ/ مارک اپ کی مالیت 54.3ارب روپے رہی۔


اسی طرح نان-انٹریسٹ/مارک اپ آمدنی میں3.7فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 31.1ارب روپے رہی۔بینک کے بعد از ٹیکس منافع کی مالیت 23.03ارب روپےرہی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 1.2فیصد زیادہ ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...