https://is.gd/TL3a4l
رواں سال پہلی ہولی وڈ فلم ایک کھرب روپے سے زائد یا ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے اور یہ وہی فلم ہے جسے ریلیز سے قبل ہی سپرہٹ قرار دے دیا گیا تھا۔
مارول یونیورس کی 18 ویں فلم ' بلیک پینتھر' نے 2018 کی پہلی ایک ارب ڈالرز کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’بلیک پینتھر‘ ریلیز سے قبل سپر ہٹ قرار
اس فلم نے ریلیز کے 4 ہفتوں کے اندر ایک ارب ڈالرز آمدنی کا سنگ میل طے کیا۔
ڈزنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلیک پینتھر آمدنی کے لحاظ سے اس وقت شمالی امریکا میں تیسری سب سے بڑی فلم بن چکی ہے، جس سے آگے دی ڈارک نائٹ (53 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز سے زائد) اور دی ایوینجرز (62 کروڑ ڈالرز سے زائد) موجود ہیں۔
بلیک پینتھر شمالی امریکا مین اب تک 53 کروڑ ڈالرز سے زائد کما چکی ہے یعنی بہت جلد یا رواں ہفتے ہی دی ڈارک نائٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی اور ممکنہ طور پر دی ایوینجرز کا بزنس ریکارڈ بھی توڑ دے گی کیونکہ ابھی یہ کافی عرصے تک سینماﺅں میں موجود رہے گی۔
ہدایت کار ریان کوگلر کی اس فلم کو اعزازحاصل ہے کہ اس میں پہلی بار سیاہ فام سپر ہیروز کو پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایک کھرب روپے سے زائد بزنس کرنے والی 32 فلمیں
واضح رہے کہ فلم کی کہانی امریکا میں 1960 اور 1970 کی دہائی میں شائع ہونے والے سیاہ فام سپر ہیروز کے کامک ناول ’بلیک پینتھر‘ سے ماخوذ ہے۔
فلم میں افریقہ کے ایک گمشدہ حصے کو دکھایا گیا ہے، فلم میں شاہی روایات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے نئے ڈرامائی اندازوں کو بھی بھرپور دکھایا گیا ہے۔ اس فلم نے فروری میں سب سے زیادہ بڑے ڈیبیو (3 دن میں 20 کروڑ ڈالرز سے زائد) کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، اسی طرح 5 ویں فلم بھی بنی جس نے ڈیبیو پر اتنا بزنس کیا۔
ریلیز کے پہلے ہفتے میں پیر کو چار کروڑ ڈالرز بزنس کرنے والی یہ پہلی فلم ہے جبکہ دوسرے ہفتے میں 11 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی دوسری فلم بھی ہے۔
خیال رہے کہ اس فلم کو دنیا بھر میں 16 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Thursday, 14 June 2018
2018 میں ایک کھرب روپے سے زائد کمانے والی پہلی فلم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment