https://goo.gl/4rzhNJ
پیرس : خوشبوؤں کے شہر پیرس میں کل سے فیشن کی دنیا کی رنگینیاں چھائی ہوئی ہیں جہاں روزانہ نت نئے فیشن شو دیکھنے کو ملتے رہیں گے، دیدہ زیب ملبوسات اور دلربا اداؤں کا یہ حسین امتزاج 6 مارچ تک جاری رہے گا.
یوں تو ہر سال پیرس میں رنگ اور ڈیزائن کی انفرادیت سے سجے فیشن ویک کا اپنا ہی نرالہ انداز ہوتا ہے جسے پوری دنیا میں اپنایا جاتا ہے اور ہر سال نئے ڈیزائن اور انوکھے انداز کے لیے طویل سوچ و بچار کی جاتی ہے تاہم اس سال فیشن ویک کی اہم ترین بات ماڈلز کا ساٹھ کی دہائی کے مقبول ملبوسات زیب تن کرنا تھا یوں ساٹھ کی دہائی می کیسا فیشن تھا اس فیش شو کے ذریعے دنیا کے سامنے آگیا.
فیش کے پہلے روز معروف فیشن ڈیزائنر ڈیور نے ماضی گم گشتہ مگر قابل فخر لمحات کی یاد دلا دی، فیش شو کے ملبوسات میں کسی پر لفظوں کا جال تو کسی ماڈل نے کلر فلر پوسٹر جیسے لباس پہن کر واک کی تو کوئی ماڈل ایئرپورٹ لائونج کی طرح بیگ اٹھائے منفرد طریقے سے کیٹ واک کرکے دادوصول کرتی نظر آئیں اور کہیں کہیں رنگوں کا بے تحاشا استعمال بھی ہوا تو کہیں نئے اور پرانے انداز کا ملغوبہ بھی پیش کیا گیا.
اس سال فیش ویک کی اہمیت دہری خاصیت کے باعث دگنی ہو جاتی ہے، اول ماڈلز کا 60 کی دہائی میں مقبول ملبوسات کا زیب تن کرنا ہے جس سے شائقین اور ناظرین خود کو پچاس قبل کی دہائی میں محسوس کرنے لگے تو جلوؤں ،نزاکتوں اور دلربا انداز کے درمیان کچھ غیر سرکاری تنظیموں نے فیش شو ہال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں فیشن انڈسٹری میں جانوروں کے کھال کے استعمال کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا اور فیشن شو کی انتظامیہ کو یادداشت بھی پیش کی گئی.
جہاں خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پرہیں اور سامعین ساٹھ کی دہائی کے مشہور ملبوسات کو دوبارہ واکنگ ریگ پر جگمگاتے دیکھ رہے ہیں وہیں ہال کے باہر فیشن انڈسٹری میں جانوروں کی کھالو ں کو کپڑوں میں استعمال کرنے کے خلاف فیشن شو کے باہراحتجاجی نعروں نے بھی شو دیکھنے کے لیے آنے والوں، میڈیا اور انتظامیہ کو اپنی جانب متوجہ کیا جس سے اس اہم ایشو کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی.
Urdu Khabrain
21, Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, دہائی, ساٹھ, شوبز, صدی, فیشن, میں, ویک, ویں, پیرس, کا, کی
Tuesday, 19 June 2018
پیرس فیشن ویک، 21 ویں صدی میں ساٹھ کی دہائی کا فیشن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment