https://goo.gl/PPAEvc
جنسی بیماری لاحق ہو جائے تو لوگ شرم کے مارے ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے اور نتیجتاً اپنا بڑا نقصان کروا بیٹھتے ہیں۔ ایسے ہی ایک برطانوی نوجوان کو جنسی عضو پر ایک پھوڑا نکل آیا لیکن وہ اسے نظرانداز کرتا رہا۔ بالآخر جب پھوڑا انگور کے سائز کا ہو گیا اور اس کے لیے ازدواجی فرائض ادا کرنا ممکن نہ رہا تب وہ ڈاکٹر کے پاس گیا جہاں ڈاکٹر نے ایسی خوفناک بات کہہ دی کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نیوکیسل کے 25سالہ ڈیل کلارک نامی اس نوجوان کو ڈاکٹر نے بتایا کہ اسے عضو مخصوصہ کا کینسر لاحق ہو چکا ہے اور طویل عرصے تک نظرانداز کرنے کی وجہ سے مرض اس قدر پھیل چکا ہے کہ اب عضو کو کاٹے بغیر کوئی چارہ نہیں رہا۔مرض کے آخری سٹیج میں داخل ہوجانے کے باعث شفایابی کی امید نہ ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے اس کے عضو کو بچانے کے لیے اس کی ریڈیوتھراپی، کیمو تھراپی اور دیگر طریقہ ہائے علاج آزمائے لیکن وہ ناکام ہو گئے۔ اب ڈیل کلارک کا جنسی عضو کاٹنے کے لیے انہوں نے آپریشن کی تاریخ دے دی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اب بھی آپریشن میں تاخیر کی گئی تو اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیل کلارک شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔
کلارک کا کہنا ہے کہ ”مجھے اس صورتحال پر شدید صدمہ تو ہے لیکن میں اس میں مثبت رہنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کوئی بات نہیں اگر میرا جنسی عضو کٹ جائے گا۔ میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں اور ان کے ساتھ خوبصورت یادیں بناﺅں گا۔“واضح رہے کہ عضو مخصوصہ کا کینسر انتہائی کمیاب مرض ہے اور وہ بھی 60سے زائد عمر کے مردوں کو لاحق ہوتا ہے، 25سال کی عمر میں اس مرض کا لاحق ہونا ڈاکٹروں کے لیے بھی اچنبھے کی بات ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, اٹھے, ایسے, بوڑھا, بھی, تصور, جان, جس, جسم, حصے, سالہ, مرد, نوجوان, نہیں, پر, کا, کانپ, کر, کرسکتا, کو, کوئی, کینسر, کے, ہر, ہوگیا, ہی
Sunday, 17 June 2018
25 سالہ نوجوان کو جسم کے ایسے حصے پر کینسر ہوگیا جس کا کوئی بوڑھا مرد بھی تصور نہیں کرسکتا، جان کر ہی ہر مرد کانپ اُٹھے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment