Monday, 11 June 2018

جوانی پھر نئی آنی پارٹ 2 کے لیے بالی ووڈ اداکار کی نیک تمنائیں

https://is.gd/1SDtmg

دبئی: اے آر وائی کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2‘ کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق  اے آر وائی فلمز  اور سکس سگما کی مشترکہ پیش کش سے سال 2015 میں جوانی پھر نہیں آنی ریلیز کی گئی تھی جو سال کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ فلم کے مصنف واسع چوہدری جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ تھے۔


ناظرین کی دلچپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا سیکوئل تیار کیا جارہا ہے جس کی شوٹنگ آج کل دبئی میں زوروشور سے جاری ہے، فلم کے دوسرے پارٹ میں فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، احمد بٹ، واسع چوہدری اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔


علاوہ ازیں سیکوئل میں ماورا حسین، ثروت گیلانی سمیت دیگر اداکارائیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔




بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے اس ضمن میں ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے  نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔




واضح رہے کہ ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔




اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کے سیکوئل کو عیدالضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, انی, جوانی, شوبز, نئی, پھر

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...