https://goo.gl/ZwPqAh
کیلیفورنیا(اے این این)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص نے اولڈہاوس میں 3 یرغمالی خواتین کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریٹائرڈ فوجیوں کے اولڈ ہاؤس مرکز میں ملزم نے کئی گھنٹے تک اولڈ ہاؤس کے عملے کو یرغمال بنائے رکھا۔ اس دوران درجنوں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،ہلاک ہونے والی تینوں خواتین اولڈ ہاؤس کی ملازم تھیں ۔کیلیفورنیا کے گورنر اورانکی اہلیہ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور سٹیٹ کیپٹول میں پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیاہے۔اولڈہاوس میں جنگ عظیم دوم اورخلیجی جنگ کے ایک ہزار عمررسیدہ فوجی رہتے ہیں جبکہ مرکز میں ایک ہزار سیٹیزن اور معذور افراد بھی موجود ہیں۔
Urdu Khabrain
Friday, 15 June 2018
کیلیفورنیا،مسلح شخص نے 3یرغمالیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment