Tuesday, 19 June 2018

معروف موبائل کمپنی کاچارپر4جی سروس متعارف کرانے کااعلان

https://goo.gl/4TNJxA
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی موبائل کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی موبائل فون کمپنی ووڈا فون اور نوکیا نے چاند پر فور جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔اس سروس کے ذریعے سے چاند سے اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا کو براہ راست زمین پر وصول کیا جا سکے گا۔ اس سلسلے میں ووڈا فون نے روورز نامی آلات تیار کیے ہیں۔ ان کو چاند کے خلائی سٹیشن پر بھیجا جائے گا جن کے ذریعے خلا سے ڈیٹا کو براہ راست زمین پر بھیج سکیں گے۔ ووڈا فون کی عہدیدار نے بتایا کہ فور جی انٹرنیٹ سروس کی بدولت ہم چاند سے ایچ ڈی ویڈیو کو براہ راست زمین پر دیکھ سکیں گے ۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...