https://is.gd/gPliaD
لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) فلمی دنیا کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ ’آسکر‘ دینے والے ادارے ’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘نے دنیا کے 59 ممالک کے 928 اداکاروں، لکھاریوں، کیمر امین اور کوریوگرافر سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو رکنیت حاصل کرنے کے لیے دعوت نامے بھجوا دیے۔ آسکر اکیڈمی کو زیادہ مردوں کو نمائندگی دینے اورسیاہ فام لوگوں کے مقابلے زیادہ ترسفید فام لوگوں کو رکنیت دینے جیسے معاملات پر تنقید کا سامنا تھا۔اکیڈمی نے ہم آہنگی پیدا کرنے اور خود پر ہونے والی تنقید کو کم کرنے کے لیے پہلی بار اتنے سارے افراد کو نہ صرف رکنیت کی دعوت دی۔بلکہ ساتھ ہی اکیڈمی نے پہلی بار مردوں کے مقابلے خواتین اور سفید فام لوگوں کے مقابلے سیاہ فام سمیت دنیا کے مختلف خطوں کے افراد کو رکنیت کی دعوت دی۔آسکر اکیڈمی کی جانب سےجاری کیے گئے بیانکے مطابق جن افراد کو دعوت دی گئی ہے، ان میں سے جو بھی دعوت کو قبول کریں گے، انہیں ممبر شپ دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق اگر تمام افراد نے دعوت کو قبول کیا تو ممبرز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار ہوجائے گی، جب کہ خواتین ارکان کی تعداد 28 فیصد سے بڑھ کر 31 فیصد ہوجائے گی۔اکیڈمی نے بھارت سے شاہ رخ خان، نصیر الدین شاہ، تبو، ادیتیا چوپڑا، منیش ملہوترا اور انیل مہتا سمیت مجموعی طور پر 15 افراد کو رکنیت کی دعوت دی ہے۔پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل نانجیانی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ آسکر کی رکنیت تاحیات ہوتی ہے، اکیڈمی اس وقت ہی کسی کی رکنیت ختم کرتی ہے، جب کسی ممبر کو سنگین جرائم میں ملوث پایا جائے یا اس پر الزامات عائد ہوں۔
Urdu Khabrain
Paper, Todays, اسکر, افراد, ایوارڈز, دعوت, دل, رکنیت, سے, شوبز, لگی, متعلق, ممالک, کو, کی, کے
No comments:
Post a Comment