Sunday, 10 June 2018

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد اضافے کا امکان

https://is.gd/zyPObY
اسلام آباد :مسلم لیگ ن جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سات روپے سے زائد کا اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے اسی پیسے تک اضافہ متوقع ہے۔

پاور ڈویژن زرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے46 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7روپے 86 پیسے تک کا اضافہ متوقع ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے61  پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

معاشی ماہرین کےمطابق خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے جو کہ درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

حکومت اپنے دور کے آخری دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
Urdu Khabrain
7, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اضافے, امکان, بزنس, روپے, زائد, سے, قیمتوں, مصنوعات, میں, پیٹرولیم, کا, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...