Thursday, 14 June 2018

سینیٹرز کی دوہری شہریت، الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم ، چیف جسٹس نے آئینی نقطے کی سماعت کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا

https://goo.gl/Q3zuoJ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوہری شہریت چھوڑنے والے پانچوں سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری فیصلہ سنادیا۔ سپریم کورٹ نے معاملے کے آئینی نقطے کا جائزہ لینے کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرز کی دوہری شہریت کے کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ دوران سماعت دلائل مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو سنادیا گیا ہے۔فیصلہ چیف جسٹس نے سنایا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ پانچوں سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کرسکتے ہیں۔
نقطہ بھی زیر بحث آیا کہ کیا دوہری شہریت چھوڑ کر منتخب ہونے والے سینیٹرز دوبارہ تو دوہری شہریت نہیں لے لیں گے۔ چیف جسٹس نے اس آئینی نقطے پر 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور کہا کہ انہوں نے عبوری فیصلہ سنایا ہے اس آئینی نقطے کا فیصلہ لارجر بینچ ہی کرے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چوہدری سرور، مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نزہت صادق، سعدیہ عباسی اور ہمایوں اختر کی دہری شہریت کے معاملے پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے کر الیکشن کمیشن کو ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔ خیال رہے پانچویں سینیٹر کا تعلق بلوچستان سے ہے اور یہ نو منتخب سینیٹرز اپنی دہری شہریت چھوڑ چکے ہیں تاہم لارجر بینچ کے سامنے یہ آئینی نقطہ زیر بحث آئے گا کہ کہیں یہ ارکان دوبارہ تو دہری شہریت نہیں لے لیں گے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...