Saturday, 16 June 2018

”یا تو دولہے کی عمر 8 سال ہے یا پھر اس کا جنرل سٹور ہے کیونکہ۔۔۔“ پاکستانی شخص نے اپنی شادی پر گاڑی کو پھولوں کی بجائے ایسی چیز سے سجا لیا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”مجھے بھی دو“

https://goo.gl/i5p25R
شادی کے موقع پر دولہے اور دلہن کو تو خوب تیار کیا جاتا ہے لیکن ان کے علاوہ دولہے کے کمرے اور اس کار کی بھی خاص سجاوٹ کی جاتی ہے جس میں بیٹھ کر دولہا اپنی دلہن کو لینے کیلئے سسرال روانہ ہوتا ہے۔عموماً کار سجاوت کیلئے پھولوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ خوشبو بکھیرتی یہ گاڑی جہاں سے گزرے، دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول جائیں لیکن پنجاب کے ایک دولہے نے اپنی گاڑی کی سجاوٹ کیلئے پھولوں کی جگہ ایسی چیز کا استعمال کر لیا کہ جس جس نے دیکھا واقعی دیکھتا ہی رہ گیا۔



پنجاب کے اس دولہے نے اپنی گاڑی کو سجانے کیلئے ”کوکو مو، چاکلیٹ اور لالی پاپ“ کا استعمال کیا اور اسے آپ تازہ ترین سٹائل کیساتھ کیساتھ ’میٹھا ترین‘ سٹائل بھی کہہ سکتے ہیں۔



اس گاڑی میں بیٹھ کر دلہن کے گھر جانے والا دولہا یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ”کوکو مو، نئے گھر چلو“



اس گاڑی کو صرف کوکومو سے ہی نہیں بلکہ ہر اس چیز کو استعمال کرتے ہوئے سجایا گیا تھا جسے دیکھتے ہی بچوں کے منہ میں پانی آ جاتا ہے۔ گاڑی کو پھولوں سے سجانے کی روایت پرانی بھی ہے اور ذرا سوچیں کہ شادی ختم ہوتے ہی پھولوں پر خرچ کیا جانے والا پیسہ بھی ضائع ہو جاتا ہے۔



لیکن اس دولہا نے انتہائی عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان چیزوں کو استعمال کر کے گاڑی کو سجایا کہ ایک تو دولہن بھی خوش ہو جائے گی اور دوسرا شادی ختم ہوتے ہی گاڑی سے تمام چیزیں اتار کر یا تو دولہن کو تحفتاً پیش کر دی جائیں گی یا پھر شادی میں شریک ہونے والے بچوں کی ’عید‘ ہو جائے گی۔
Urdu Khabrain
Daily Pakistan News, Hot Pakistani Khabar, Khabra Nama, Pakistan Khabrain, Pakistan News, Today Pakistan News, Viral Pakistan Khabrain, اس, اپنی, ایسی, بجائے, تو, جنرل, دولہے, سال, سٹور, سے, شادی, شخص, عمر, نے, پاکستانی, پر, پھر, پھولوں, چیز, کا, کو, کی, کیونکہ, گاڑی, ہے, یا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...