https://is.gd/1VXIue
کراچی: قومی ایئر لائن کی ناقص حکمت عملی کے باعث خسارے میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔ پی آئی اے کو 9 ماہ کے دوران 41 ارب 25 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو پچھلے سال کی نسبت پونے 7 ارب سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 41 ارب 25 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوا۔
مالی نتائج رپورٹ کے مطابق نقصان کی 3 بڑی وجوہات رہیں۔ 9 ماہ کے دوران روپے کی قدر 6 فیصد گرنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا۔
اسی عرصے کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا جبکہ پی آئی اے کے ریونیو میں صرف 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق غیر ضروری اخراجات میں پونے 2 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ خسارہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
Urdu Khabrain
41, 9, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, ائی, ارب, اے, بزنس, خسارہ, روپے, ماہ, میں, پی, کا, کو
Saturday, 23 June 2018
پی آئی اے کو 9 ماہ میں 41 ارب روپے کا خسارہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment