https://is.gd/ogYSt6
اسلام آباد : نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت91روپے96پیسے فی لیٹر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے آتے ہی عوام کو عیدالفطر کی خوشیاں دینے کے بجائے ان پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی لیٹر21.41پیسے کا اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے26پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت91روپے96پیسےفی لیٹر ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے55پیسے اضافہ سے نئی قیمت105روپے31پیسےفی لیٹرہوجائے گی۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6روپے14پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت74روپے99پیسے تک پہنچ گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں4روپے46پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مٹی کےتیل کی نئی قیمت84روپے34پیسے ہوگی، واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری گزشتہ ماہ کے آخر میں وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی تھی۔ تاہم یکم جون کو قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے نگراں حکومت کے وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری روک لی۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے سفارش کردہ سمری پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کو پرانی قیمتوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Urdu Khabrain
92روپے, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اضافہ, بزنس, تک, جا, قیمتوں, لیٹر, مصنوعات, میں, پہنچا, پیٹرول, پیٹرولیم, کی, ہوشربا
No comments:
Post a Comment