Monday, 18 June 2018

کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل پر انضمام الحق کو تشویش لاحق

https://goo.gl/BbGY5a
پی ایس ایل تھری سے قبل اور ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کی انجریز باعث تشویش ہیں، انضمام الحق۔ فوٹو : فائل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ انضمام الحق نے پی ایس ایل تھری کے دوران کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری سے قبل اور ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں کی انجریز باعث تشویش ہیں۔ حسن علی، شاداب خان، رومان رئیس اور حارث سہیل پاکستانی ٹیم کے لیے بہت اہم ہیں، فٹنس مسائل کے باعث ہی قومی کرکٹرز کی پرائیویٹ لیگز میں شرکت محدود کرنے کے حوالے سے پالیسی بنا رہے ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آرام کی بھی سخت ضرورت ہوتی ہے، فٹنس مسائل سے نجات کے لیے ہر فارمیٹ کےلیے علیحدہ علیحدہ کھلاڑی رکھنے کے حق میں ہوں، ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے 20 کرکٹرز ذہن میں ہیں، ایک سال تک اسی ٹیم کو قومی ٹیم میں کھیلنا چاہیے تاکہ ورلڈ کپ تک پراعتماد ہوجائیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, اردو, الحق, انضمام, ایکسپریس, تشویش, فٹنس, لاحق, مسائل, پر, کو, کھلاڑیوں, کھیل, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...