Tuesday, 12 June 2018

ننھے بچے کو بیت اللہ کا بوسہ دلوانے والے سکیورٹی اہلکار کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

https://goo.gl/n1ai2t
مکہ (نیوز ڈیسک) حج و عمرہ پر آنے والے زائرین کی خدمت میں مصروف سعودی اہل کاروں کی دو تصویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان تصاویر کو بہت پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے عمرہ و حج پر آنے والے افراد کی خدمت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں اور سکاؤٹس کی طرف سے

لوگوں کے ساتھ اچھے رویہ کو سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں ایک تصویر میں سعودی سکیورٹی اہلکار نے ایک چھوٹے بچے کو اپنے دونوں ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے اور بچہ بیت اللہ کو بوسہ دے رہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں سعودی اسکاؤٹس کا رکن ویل چیئر پر بیٹھی ایک بزرگ خاتون کا پاؤں اپنے ہاتھ میں لے کر اسے ویل چیئر کے پائیدان پر رکھ رہا ہے۔اس طرح ان دونوں سکیورٹی اہلکاروں کے اس عمل کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور ان کے انسان دوست رویے کی تعریف کی جا رہی ہے۔


Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اللہ, اہلکار, بوسہ, بچے, بیت, دلوانے, ساتھ, سلوک, سکیورٹی, ننھے, والے, کا, کو, کیا, کے, ہوا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...