https://goo.gl/Mm7a4F
پشاور(این این آئی)عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کے مقامی ہوٹل میں ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آسٹریلین ڈپٹی ہائی کمیشنر برک بیٹلی اور خواتین کے صوبائی کمیشن برائے وقارِ نسواں کی چیئرپرسن نیلم طورو نے آسٹریلوی حکومت کی مدد سے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ایک موبائل ایپلیکیشن
متعارف کروائی۔ پروگرام کا انعقاد خواتین کے صوبائی کمیشن، سماجی تنظیم بلیو وینز اورٹروکیئر کے تعاون سے کیا گیا۔ متعارف کی گئی موبائل ایپلیکیشن کا استعمال انٹرنیٹ کے ساتھ اور بغیر دونوں طریقے سے کیا جانا ممکن ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے خواتین باآسانی عورتوں کے صوبائی کمیشن سے بذریعہ تحریر، تصویر، آواز یا ویڈیو کے رابطہ کر سکیں گی۔ یہ موبائل ایپلیکیشن گوگل پلے سٹور پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ اس ایپلیکیشن پرعورتوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین اور صوبائی کمیشن کے دائرہ کار کے بارے میں مفید معلومات بھی موجود ہیں۔آسٹریلین ڈپٹی ہائی کمشنر برک بیٹلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ خواتین پر تشدد کا خاتمہ آسٹریلوی حکومت کی خارجہ پالیسی اور امدادی پروگرام کی ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اْمید کرتے ہیں کہ یہ موبائل ایپلیکیشن صوبہ خیبر پختونخوا میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کرے گی اور انہیں صحت، قانون تک رسائی اور پناہ گاہوں تک رسائی میں معاونت فراہم کرے گی جس سے خواتین کی حفاظت اور فلاح میں بہتری آئے گی‘‘۔خواتین کے صوبائی
کمیشن کی چیئرپرسن نیلم طورو نے کہا کہ ’’خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم خواتین کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے جات زندگی میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں اور اس بات کا عہد کرتے ہیںکہ خواتین کو درپیش مسائل اور تفریق کا خاتمہ یقینی بنائیں گے‘‘۔ٹروکیئر کے کنٹری ڈائریکٹر جان اوبرائن نے اس موقع پر کہا ’’ خواتین پر تشدد کی روک تھام
کے حوالے سے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ خواتین کمیشن کی جانب سے ایک احسن قدم ہے‘‘۔بلیو وینز کے کوآرڈینیٹر قمر نسیم نے کہا کہ ’’جنسی و صنفی تشدد کے خاتمہ کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوگا۔ ہم ٹروکیئر کے شکر گزار ہیں جن کی معاونت و امداد سےیہ ایپلیکیشن تشکیل پائی۔ اس سے خواتین کمیشن کا عورتوں سے رابطہ اور معلومات کا حصول آسان ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے خواتین کے صوبائی کمیشن کی استعداد میں بھی بہتری لائی جا سکے گی‘‘۔صوبائی اسمبلی کی ممبر اور وومن پارلیمنٹری کاکس کی چیئرپرسن معراج ہمایون نے کہا کہ’’عورتوں کی ترقی کے حوالے سے بہت سارے اقدامات اْٹھائے گئے ہیں لیکن ابھی بہت کچھ کیا جانا کافی ہے۔ آگاہی کے پروگرامات سے عوام میں خواتین کے حقوق سے متعلق شعور بیدار ہوا ہے۔ معراج ہمایون نے مزید کہا کہ عورتوں کی ترقی معاشرے، غربت کے خاتمے، پائیدار ترقی اور پْرامن معاشرے کے قیام کیلئے ازحد ضروری ہے۔عورتوں کے عالمی دن پر خواتین کی خدمات سراہتے ہوئے ڈپٹی ہائی کمشنر برک بیٹلی نے صوبہ خیبر پختونخوا کی 14 خواتین کو صحت، تعلیم، انصاف تک رسائی اور سائنس کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, انقلابی, ایپلی, تشدد, خاتمے, خواتین, خیبر, طرف, متعارف, موبائل, میں, پاکستان, پختونخوا, پر, پیشرفت, کی, کیشن, کے
Friday, 15 June 2018
خواتین پر تشدد کے خاتمے کی طرف انقلابی پیشرفت ، خیبر پختونخوا میں موبائل ایپلی کیشن متعارف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment