https://goo.gl/X9bkUF
ممبئی (ویب ڈیسک )لیجنڈ بھارتی اداکارہ سری دیوی کا انتقال گزشتہ ہفتے دبئی میں ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی تھی۔ ان کی آخری رسومات کو ممبئی میں ادا کیا گیا جس میں ان کی لاش کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔
سری دیوی کی لاش کو میک اپ کرنے والی آرٹسٹ نور جہاں انصاری کا کہنا تھا کہ جب وہ میک کر رہی تھیں تو ان کے ہمراہ مشہور بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی بھی موجود تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سری دیوی کو ان کی اپنی خریدی ہوئی ساؤتھ انڈین جیولری پہنائی تھی کیونکہ انہیں یہ بہت پسند تھی۔میک اپ آرٹسٹ نور جہاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام طور پر سری دیوی کو تیار کرنے میں ایک گھنٹہ لگتا تھا، لیکن انہیں آخری میک اپ کرنے میں صرف پانچ منٹ لگے۔
اس نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ منٹ میں میک اپ اس لئے نہیں ہوا کہ میں نے کوئی جلد بازی کی، میک اپ اس لئے جلدی ہو گیا کیونکہ سری دیوی ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئی تھیں اور انہوں نے میک اپ کے دوران ہمیں ٹوکا نہیں۔یاد رہے سری دیوی نے جو آخری ساڑھی جو زیب تن کی تھی وہ رانی مکھجی اور انیل کپور نے ان کے لئے خریدی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Monday, 18 June 2018
سر ی دیوی کی میت کامیک اپ کیوں کیاگیا،میک اپ کے وقت کونسی مشہوربھارتی اداکارہ وہاں موجودتھی ؟میک اپ آرٹسٹ کے تہلکہ خیزانکشافاتسسسس
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment