https://goo.gl/PLe86k
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت اپنی زندگی سے متعلق کتاب شائع کرنے اور غلط حقائق پیش کرنے پر سیخ پا، مصنف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔بالی وڈ اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر لکھی گئی کتاب “سنجے دت: ان کہی کہانی” کے مصنف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ سجنے دت کا کہنا تھا کہ کتاب کےمصنف یاسر عثمان کو ان
کی زندگی سے متعلق کتاب شائع کرنے اور کتاب میں ان کی زندگی سے متعلق غلط حقائق پیش کرنے پر قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بھارت کے نامور مصنف یاسر عثمان نے سنجے دت کی زندگی پر لکھی گئی کتاب میں ان کی گزشتہ زندگی کے تمام رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔کتاب میں پیش کیے گئے حقائق سے سنجے دت برہم ہوگے اور انہوں نے مصنف اورکتاب چھاپنے والے ادارے کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف اداکار سنجے دت نے لکھا کہ یاسر عثمان اور جگرناتھ پبلی کیشنز کو ان کی سوانح حیات لکھنے کا اختیار نہیں، جس کی وجہ سے قانونی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب جگرناتھ پبلی کیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کتاب میں لکھا گیا مواد مستند اور مصدقہ ذرائع سے لیا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Tuesday, 12 June 2018
سنجے دت کاسوانح حیات لکھنے والے مصنف کو قانونی نوٹس
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment