https://goo.gl/kNsSfa
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) کینٹ پولیس نے رقاصہ نور سحر کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے، تین ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیو لنک روڈ ایبٹ آباد کی رہائشی رقاصہ نور سحر کو چند روز قبل ملک شیراز عرف شازی ولد ملک ابرار نے نور سحر کو گن پوائنٹ پر اغواءکر لیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ سٹی ہری پور میں درج کی گئی تھی۔
بعد ازاں ملک شیراز عرف شازی نے نور سحر سے زبردستی نکاح کر کے اغواءکی ایف آئی آر خارج کروا دی تھی۔ شادی کے پانچویں روز نور سحر طلاق لیکرگھر آ گئی۔
نور سحر کے شوہر ملک شیراز عرف شازی، ملک قیصر عرف کاشی، محمد یوسفر اور شیخ شہباز ایبٹ آباد میں نیو سبزی منڈی کے قریب نور سحر کے گھر میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
کینٹ پولیس کے ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او کیڈٹ حفیظ کی قیادت میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔ جمعہ کے روز حویلیاں سے رقاصہ نور سحر کے قتل میں نامزد ملزم محمد یوسف ولد محمد اسلم کو مخبر کی اطلاع پر کارروائی کے دوران ایس ایچ او کینٹ کیڈٹ حفیظ نے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 30 بور پستول بھی برآمد ہوا۔
ایس ایچ او کینٹ کے مطابق محمد یوسف تھانہ سٹی ہری پور اور تھانہ کوٹ نجیب اللہ کو ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب ہے۔
Urdu Khabrain
Monday, 18 June 2018
رقاصہ نور سحر کا ایک قاتل گرفتار، تین کیلئے چھاپے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment