Friday, 22 June 2018

جرمن خاتون کی سر عام مسلمان خاتون سے بدتمیزی، نقاب نوچ ڈالا

https://goo.gl/Lf1kPG
جرمنی میں برقعہ پوش مسلمان خاتون كو تضحیک كا نشانہ بنائے جانے كا واقعہ سامنے آگیا۔

غیر ملكی میڈیاكے مطابق برلن كے ایک تجارتی مركز میں 28سالہ مقامی خاتون نے 54سالہ مسلم خاتون كا نقاب كھینچ كر توہین آمیز زبان استعمال كی،خاتون نے اسی پر اكتفا نہیں كیا بلكہ تجارتی مركز كے باہر بھی مسلم خاتون كا تعاقب كیا اورغیر ملكیوں كے خلاف گندی زبان استعمال كرتی رہیں۔ آخر میں پولیس نے اسے گرفتار كركے مسلم خاتون كو اس كی اذیت سے نجات دلائی۔

جرمن پارلیمنٹ نے گزشتہ سال حكومتی تجویز پر اسكولوں ، عدالتوں اور دیگر اداروں میں برقع كے استعمال پر پابندی عائد كردی تھی۔ دریں اثنادائیں بازو كی انتہا پسند جماعتیں پورے ملک میں ہر جگہ برقع كے استعمال پر مكمل پابندی كا مطالبہ كررہی ہیں ۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...