Wednesday, 13 June 2018

متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی نے بچوں کے لیے اونٹنی کے دودھ سے تیار کردہ دنیا کا پہلا بے بی فارمولہ متعارف کرادیا

https://goo.gl/r7uhn2
ابوظہبی(نیو زڈیسک )متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی نے بچوں کے لیے اونٹنی کے دودھ سے تیار کردہ دنیا کا پہلا بے بی فارمولہ متعارف کرادیا۔دودھ کا یہ پاؤڈر ان بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں گائے کے دودھ سے الرجی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی کیمل ملک اینڈ پراڈکٹس نے اپنا یہ نیا برانڈ اس ماہ دبئی

میں ہونے والی خوراک سے متعلق بین الاقوامی میلے گلف فوڈ 2018 میں متعارف کرایا۔ یہ نمائش 18 سے 22 فروری تک دبئی میں جاری رہی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ خشک دودھ ایک سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفید ہے اور یہ ان بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہیں گائے کے دودھ سے الرجی ہے۔خلیج کے علاقے میں آباد بد صدیوں سے اونٹنی کا دودھ اپنی بنیادی خوراک کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اونٹنی کے دودھ کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔آج کے جدید دور میں بھی اونٹنی کا دودھ بدؤں کی روزمرہ خوراک میں شامل ہے۔خلیجی ریاستوں میں حالیہ برسوں کے دوران اونٹنی کے دودھ اور گوشت کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور کھانے پینے کی چیزوں میں ان کا استعمال بڑھ رہا ہے۔بچوں کے لیے اونٹنی کے دودھ سے تیار کردہ پاؤڈر ملک متعارف کرائے جانے سے پہلے، اونٹ کے گوشت کے برگر، سلائس اور پارچے اور اونٹنی کے دودھ کی چاکلیٹ کئی برسوں سے فروخت کی جا رہی ہے۔کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا بے بی فارمولہ، اونٹنی کے دودھ سے تیار کیا جانے والا دنیا کا پہلا پاؤڈر ملک ہے۔کمپنی کے جنرل

منیجر سعید جمعہ بن صبح نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں اونٹنی کا دودھ عرب اور اسلامی ثفافت کی ایک لازمی حصہ ہے۔ ہمارا یہ پراڈکٹ متحدہ عرب امارات کی ان اقدار اور روایات کا حصہ ہے جو صدیوں سے ایک سے دوسری نسل کو منتقل ہو رہی ہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...