Saturday, 30 June 2018

دی آئی پیڈ ٹاور دبئی، جدّت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار

https://is.gd/b6APZQ



دی آئی پیڈ ٹاور دبئی، جدّت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار

متحدہ عرب امارات میں جس سرعت سے بلندو بالا عمارات تعمیرہورہی ہیں ،ہمیں ڈرہے کہ سات ریاستوں پر مشتمل اس ملک کا نام بدل کرکہیں ’’متحدہ عرب عمارات ـ‘‘ نہ رکھ دیا جائے گا۔ اس ملک کی ریاست دبئی اپنی شاندار صنعتوں، تعمیرات و رہائش کے عظیم منصوبہ جات، کھیلوں کے شاندار ایونٹس اور گنیزورلڈ ریکارڈز میں دنیاکی بلند ترین عمارت ’برج الخلیفہ‘ کااندراج کروانے کے باعث یہ دنیا بھر میں معروف ہے۔ صنعتوں کے علاوہ سیاحت کے حوالے سے بھی دبئی دنیا بھر میں مشہور ہے اور اس وقت وہاں جاری عظیم تعمیراتی منصوبے دنیا بھر کی نگاہوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دبئی دنیا کے 25 مہنگے ترین شہروں میں بھی شامل ہے۔

دی آئی پیڈ ٹاور دبئی، جدّت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار

دبئی کو متعدد ایسی عمارات کے لیے جانا جاتا ہے جن کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی مگر اب وہاں’دی آئی پیڈ ٹاور‘ تعمیر کیاجارہا ہے جورواں سال عوام کے لیے کھول دیا جائے گااور دیکھنے والوں کو دنگ کردے گا۔ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے آرکیٹیکٹ جیمز لا نے آئی پیڈ کی شکل کی اس عمارت کو ڈیزائن کیا جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی اس جدید عمارت کی بروقت تکمیل کے لئے سینکڑوں افراد دن رات محنت میں مصروف ہیں۔ اس عمارت کا سنگِ بنیاد دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رکھا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈزنے اس ٹاور کو ایسا اسٹرکچر قرار دیا ہے جس کی بلندی کا پچاس فیصد سے بھی کم حصہ رہائشی یا کمرشل مقاصد کے لیے قابل استعمال ہو۔

آئی پیڈ ٹاور2006 سے دبئی کے بزنس بے میں تعمیر ہورہی ہے۔اس عمارت کی تعمیر ٹیکنالوجی، سافٹ وئیر اور تعمیراتی پہلوؤں کے امتزاج سے کی جارہی ہے اور ایسا اسٹرکچر تیار کیا گیا ہے جو وہاں رہنے والوں کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق کام کرے گا۔

24 منزلہ اس عمارت میں231 انٹیلجنٹ(Intelligent) اپارٹمنٹس ہوں گے جو کہ ورچوئل رئیلٹی پراجیکشن سے لیس ہوں گے اور دیواروں میں لوکیشنز بدلتی رہیں گی۔خواب گاہوں میں ایسے سینسر لگے ہوں گے جو رہائشی پزیرافراد کی صحت کا رئیل ٹائم میں تجزیہ کرکے رپورٹس کو آئینے میں دکھائیں گے۔اس عمارت میں لائٹس کے لیے ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہےجو روشنی کا رنگ موبائل فون بجنے پر بدل دے گی یا پھرکوئی پسندیدہ ٹی وی پروگرام شروع ہونے پر مخصوص رنگ کی لائٹ آن ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ ڈوربیل ہونے پربھی روشنی کا رنگ تبدیل ہوجایا کرے گا۔

اس کے حیران کن فیچرز آپ کو اس میںرہائش اختیار کرنےکی خواہش میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ جیسےکہ اپارٹمنٹس کی لائٹس اور میوزک آپ کے موڈ کے مطابق تبدیل ہوجائےگا اور اسے تبدیل کرنے میں اپارٹمنٹس میں موجود آئینے معانت کریں گے۔ مثلاََ بالا میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ جیسے ہی دروازے کی گھنٹی بجے گی یا آپ کا پسندیدہ ٹی ی پروگرام شروع ہوگا تو لائٹس کا رنگ بدل جائے گا۔

دی آئی پیڈ ٹاور دبئی، جدّت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار

آئی پیڈٹاور کے ’نیکسٹ لیول اپارٹمنٹ‘ میں ہیٹنگ اور سیکیورٹی سسٹم کی مانیٹرنگ آپ کا اسمارٹ فون کرے گا۔ یعنی اب آپ کا مکان ، آپ کا گھر نہیں ہوگا بلکہ رشتہ دار بن جائے گا ۔ انٹرنیٹ کی جادوگری سے آپ ماحول کی اپنے ساتھ مطابقت اختیار کرواسکیں گےیعنی اب آرکیٹیکچر کے بجائے سائبر ٹیکچر کی اصطلاح استعمال کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

اپارٹمنٹ کا ایک فیچر آئی ریالیٹی (iReality)بھی ہے ، جس میں ایک ریالٹی پروجیکشن دنیا کے 62 مختلف مقامات سے منسلک ہو گا ، دیوار پر دکھائی دینےوالے ان مقامات پر موجود آپ اپنے رشتہ داروں اور دوستو ںکے ساتھ ویڈیو چیٹ کرسکیں گے۔

اس کے جدید باتھ رومز میں موجو د مانیٹرز رہائشی افراد کے وزن، بلڈ پریشراور اندرونی درجہ حرارت کے بارے میں بتاکر ان افراد کی صحت کا خلاصہ بیان کریں گے۔ اس کے علاوہ اس اپارٹمنٹ کے سوفٹ ویئرز آپ کی تفریح وطبع کےلیے میوزک ، تصاویر وغیرہ کے لیے خدمات بھی فراہم کریں گے۔ یعنی اب آپ کے ہاتھ میں موبائل نہیں ہوگا بلکہ موبائل فون آپ کے اندر رہنے والا ہے۔

آئی پیڈ ٹاور 2006ء سے تعمیرکے مراحل میں ہے جسے 2010ء میں مکمل ہونا تھا تاہم کچھ مالیاتی مسائل کی وجہ سے اس کی تعمیر التواء کا شکار رہی، اب 2018ء میں اس کی تعمیر مکمل ہونے کا روشن امکان ہے۔


Urdu Khabrain
Magazine, ائی, اور, تعمیرات, جدت, دبئی, دی, شاہکار, ٹاور, ٹیکنالوجی, پیڈ, کا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...