https://is.gd/tMKcNH
کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید سے قبل نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ یکم جون سے 14 جون کے درمیان جاری کیے جائیں گے۔صارفین کسی بھی کمرشل بینک سے پرانے نوٹ دے کر نئے کرنسی نوٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ صارفین اپنے
بینک کا برانچ کوڈ اور شناختی کارڈ نمبر 8877 پر ایس ایم ایس کرکے کرنسی نوٹوں کی بکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔ 8877 پر ایس ایم ایس کرنے کے بعد صارف کو کرنسی نوٹس کی مطلوبہ تعداد اور یہ کس بینک کی کس برانچ سے حاصل کیے جا سکیں گے، یہ سب معلومات فراہم کردی جائیں گی۔نئے کرنسی نوٹس حاصل کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر اور ایک شناختی کارڈ نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک صارف کو ایک سے زائد مرتبہ نئے کرنسی نوٹ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ صارف 10 روپے نوٹس کے تین پیکٹ جبکہ 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹس کا ایک ایک پیکٹ حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ کسی بھی مسئلے کی شکایت درج کروانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مندرجہ ذیل ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے: (021)- 111-008-877
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Monday, 11 June 2018
عیدسے قبل نئے کرنسی نوٹوں کاحصول ،تاریخ کااعلان کردیاگیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment