Saturday, 16 June 2018

وٹس ایپ پر غلطی سےبھیجے گئے پیغامات کواب کتنے وقت میں ڈیلیٹ کیا جا سکے گا ؟ جانئے۔۔۔

https://goo.gl/gmduaM
اسلا م آ با د (نیوز دیسک ) اگر تو آپ واٹس ایپ پر غلطی سے پیغام بھیجنے کے بعد سات منٹ میں ڈیلیٹ نہیں کرپاتے تو اب فکرمت کریں کیونکہ کمپنی نے اس کے لیے وقت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر گزشتہ سال متعارف کرایا تھا، جس کے تحت بھیجے جانے والے پیغام کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے۔مگر اب واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بھیجے جانے والے پیغام کو 68 منٹ 16 سیکنڈ تک ڈیلیٹ کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ کم از کم بیٹا ورژن میں تو یہ اپ ڈیٹ سامنے آچکی ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.18.69 میں دستیاب ہے اور بہت جلد ہی عام صارفین کے لیے بھی ریلیز کردیا جائے گا۔ویسے یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا جب غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے تو بھیجنے اور موصول کرنے والے کو ڈیلیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن ملتا ہے۔ یہ فیچر ویسے تو کافی کارآمد ہے مگر کچھ صارفین کو شکایت ہے کہ پیغام کو ڈیلیٹ کے لیے دیا جانے والا وقت بہت مختصر ہے اور لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اسی کے مدنظر وقت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اب صارفین ایک گھنٹے بعد بھی بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈڈ میسج کے فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے جو کہ صارفین کو کسی پیغام کو فارورڈ مارک کرنے

میں مدد دے گا۔ یہ فیچر بھی فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور کمپنی اس سے سپام میسجز کے مسئلے پر قابو پانا چاہتی ہے۔ اسی طرح گروپس کے لیے نئی گروپ ڈسکرپشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، جس میں صارفین گروپ کے نام پر کلک کرکے اس میں ڈسکرپشن کا اضافہ کرسکیں گے۔ یہ ڈسکرپشن گروپ پکچر کے نیچے ایڈ ہوگی اور گروپ کے ایڈمن سے ہٹ کر عام اراکین بھی اسے لکھ سکیں گے
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...