https://is.gd/eXNbSk
واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے انتخابات پر اثر انداز نہ ہونے کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت ہر الیکشن مہم پر خاص نظر رکھی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر بڑھتے ہوئے سیاسی اثر رسوخ اور انتخابی مہم کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے لیے مخصوص دائرہ کار کی پالیسی کا اعلان کیا۔
ٹویٹر کے مطابق انتخابات میں انتخابی مہم کی مؤثر نگرانی اور کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ’سیاسی مہمات پالیسی‘ وضع کردی گئی جس پر تمام ہی ممالک کی سیاسی جماعتوں کو عمل کرنا ضروری ہوگا۔
مائیکربلاگنگ ویب سائٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم چلانے والی سیاسی جماعتوں کے اشہارات بنائے جائیں گے جو شناخت اور مقصد کی جانچ پڑتال کریں گے نیز یہ اگر کسی فریق نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تو اُس کی مہم کمپنی کی طرف سے متاثر بھی کی جاسکے گی۔
ٹویٹر کا مزید کہنا ہے کہ اس نئی پالیسی کا مقصد کسی بھی ملک میں ہونے والے انتخابات میں دیگر ممالک کی جانب سے اثر انداز ہونے کے امکانات کو بالکل ختم کرنا ہے کیونکہ اس سے قبل امریکا کے صدارتی الیکشن میں روس پر مبینہ مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جس ملک میں انتخابات ہوں گے وہی کے مقامی افراد آسانی کے ساتھ اپنی سیاسی مہم چلانے کے مجاز ہوں گے بصورت دیگر دوسرے ملک میں بیٹھے کسی امیدوار نے اگر حمایت میں ٹویٹ کیا تو اُس کا نوٹس لیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اعلان, الیکشن, سائنس و ٹیکنالوجی, مہم, نے, ٹویٹر, پالیسی, کا, کردیا, کی
Monday, 11 June 2018
ٹویٹر نے الیکشن مہم کی پالیسی کا اعلان کردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment