Wednesday, 20 June 2018

. تنہائی میں ایک عورت نے اللہ کے ایک بندے کو جب دعوت گناہ دی تو جواب میں انہوں نے وہ کام کردیا کہ رات کو خواب میں حضرت یوسفؑ تشریف لے آ ئے اور فرمایا کہ ۔۔۔

https://goo.gl/kZFRtX
تنہائی میں ایک عورت نے اللہ کے ایک بندے کو جب دعوت گناہ دی تو جواب میں انہوں نے وہ کام کردیا کہ رات کو خواب میں حضرت یوسفؑ تشریف لے آ ئے اور فرمایا کہ ۔۔۔ حضرت سلیمان بن یسارؒ مشہور محدث تھے۔ ایک مرتبہ حج کے سفر پر روانہ ہوئے تو جنگل میں ایک جگہ پر پڑاؤ ڈالا،ان کے ساتھی کسی کام کے لئے شہر گئے تو وہ اپنے خیمے میں اکیلےتھے۔
اتنے میں ایک خوبصورت عورت ان کے خیمے میں آئی اور کچھ مانگنے کا اشارہ کیا۔ ا نہوں نے کچھ کھانا اس کو دینا چاہا تو اس عورت نے برملا کہا ’’ میں آپ سے وہ کچھ چاہتی ہوں جو ایک عورت مرد سے چاہتی ہے دیکھو تم نوجوان ہو میں خوبصورت ہوں ہم دونوں کے لطف اندوز ہونے کے لئے تنہائی کا موقع بھی ہے‘‘حضرت سلیمان بن یسارؒ نے یہ سنا تو سمجھ گئے کہ شیطان نے انکی عمر بھر کی محنت ضائع کرنے کے لئے اس عورت کو بھیجا ہے۔

وہ خوف خدا سے زار و قطار رونے لگے، اتنا روئے کہ وہ عورت شرمندہ ہوکر واپس چلی گئی۔ حضرت سلیمان بن یسارؒ نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ مصیبت سے جان چھوٹی۔ رات کو سوئے تو حضرت یوسف علیہ السلام کی خواب میں زیارت ہوئی۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا ’’مبارک باد ہو۔ تم نے ولی ہوکر وہ کام کر دکھایا جو ایک نبی نے کیا تھا‘‘ (تاریخی واقعات سے ماخوذ۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اللہ, انہوں, ایک, بندے, تنہائی, تو, جب, جواب, حضرت, خواب, دعوت, دی, رات, عورت, میں, نے, وہ, کام, کردیا, کو, کہ, کے, گناہ, یوسف

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...