Thursday, 21 June 2018

لاہور: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا بلیک میلر گرفتار

https://goo.gl/uEwTWb
لاہور: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے واپڈا ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے نوعمر لڑکوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت برہان بھٹی کے نام سے ہوئی جو نوعمر لڑکوں کی ویب سائٹ پر ورغلا کر اُن سے جنسی تعلقات قائم کرتا اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا اور اُس کے پاس سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم تیمور کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے 60 جی بی ڈیٹا کی نازیبا بچوں کی فلمیں برآمد ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ سائبر کرائم ایکٹ کا قانون منظور ہونے کے بعد سے ایف آئی اے نے انٹرنیٹ پر ہونے والے جرائم کے لیے علیحدہ سے یونٹ تشکیل دیا جو ملک بھر میں ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے والوں یا جعلسازی کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, بلیک, بنانے, بچوں, لاہور, میلر, نازیبا, والا, ویڈیوز, پاکستان, کی, گرفتار

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...