Thursday, 21 June 2018

اب خلاء میں‌ جائے بغیر خلائی سفر کا مزہ لیں

https://goo.gl/dhe5qW
برلن: فرانسیسی خلاء باز تھامس پیسکوئٹ نے خلائی سفر کی خواہش رکھنے والے لوگوں کے لیے انوکھی سروس متعارف کروادی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس خلائی سفر سے واپس لوٹنے والے فرانسیسی خلا باز نے اپنے تجربے اور لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے انوکھی خلائی سروس متعارف کروادی۔

تھامس کا کہنا ہے کہ وہ جب خلا کے سفر سے واپس لوٹے تو لوگوں نے اُن سے کئی سوالات پوچھے اور اس حوالے سے تفصیلات بھی طلب کیں، ایسا لگتا تھا کہ وہ چاند پر جانا چاہتے ہیں۔

فرانسیسی خلا باز کا کہنا ہے کہ میں نے ایک سال طویل سوچ و بچار کے بعد خلائی سفر کے شوقین افراد کی خواہش پوری کرنے کے لیے جہاز حاصل کیا اور اُس کی گریویٹی صفر کردی۔

اُن کا کہنا ہے کہ خلائی سفر کرنے کے شوقین افراد اب 6 ہزار یورو (8 لاکھ 20 ہزار روپے پاکستانی کرنسی) میں خلا کے سفر کا لطف اٹھا سکتے ہیں، اس دوران وہ بے وزنی کیفیت میں ہوا میں اڑان بھریں گے اور جس طرح خلاء میں چیزیں اڑتی ہیں ویسے ہی اڑتی نظر آئیں گی۔

اس ضمن میں تھامس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز میں بیٹھنے والے افراد اور اندر موجود چیزیں بے وزنی سی کیفیت میں ادھر اُدھر اڑ رہی ہیں اور جیسے ہی گریویٹی دوبارہ بحال ہوئی سب نارمل ہوگیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اب, بغیر, جائے, خلاء, خلائی, سائنس و ٹیکنالوجی, سفر, لیں, مزہ, میں, کا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...