Friday, 22 June 2018

خوشی حاصل کرنے کا انوکھا مگر آسان طریقہ

https://is.gd/Gyutua
کیا آج کل کی مصروف زندگی آپ کو خوش نہیں ہونے دیتی اور بے پناہ مصروفیات آپ کو اپنے ساتھ الجھا کر رکھتی ہیں؟ تو پھر خوش ہونے کا آسان طریقہ جان لیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کچھ نیا سیکھیں۔



ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے لیے آپ کو بہت سے پیسے خرچ کر کے اور کہیں داخلہ لے کر کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ گھر بیٹھے انٹرنیٹ یا کتاب کی مدد سے بھی کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں جیسے غیر ملکی اقسام کے کھانا سیکھنا، کوئی زبان سیکھنا یا کسی کام کو کرنے کا طریقہ سیکھنا۔

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جب آپ کچھ نیا سیکھتے ہیں تو آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس سے آپ اپنی شخصیت اور زندگی کو بامعنی محسوس کرنے لگتے ہیں یوں پہلے کی نسبت آپ خوش رہنے لگتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا کہ ہم میں سے ہر شخص فطری طور پر سیکھنا اور آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ نیا سیکھنا احساس دلاتا ہے کہ ہم اپنے موجودہ مقام سے آگے بڑھ رہے ہیں۔



اسی طرح جب ہم اس سیکھے ہوئے کو اپنی زندگی میں عمل میں لاتے ہیں، جیسے گھر کی سجاوٹ، پھولوں کی سجاوٹ ، ایونٹ مینجمنٹ یا کرافٹنگ سیکھنا تو ہمیں نئے پن اور اطمینان کا احساس ہوتا ہے جو ہمارے اندر خوشی پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روٹین سے ہٹ کر کچھ نئے کھانوں کی تراکیب سیکھنا یا دوستوں کے ساتھ نئی زبان، کوئی آلہ موسیقی بجانا سیکھنا، یا کوئی نیا کھیل سیکھنا آپ کو خوش رکھ سکتا ہے۔
Urdu Khabrain
LifeStyle Khabrain, LifeStyle News, LifeStyle Urdu News, Pakistan LifeStyle News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral LifeStyle News, اسان, انوکھا, حاصل, خوشی, طریقہ, لائف-اسٹائل, مگر, کا, کرنے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...