Saturday, 16 June 2018

غیر ملکی فنڈنگ کیس: مسلم لیگ ن کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا

https://goo.gl/4kHGjS
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جواب کی کاپی تحریک انصاف کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک انصاف کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ کی درخواست پر ممبر پنجاب کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ ن لیگ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے اعتراض اٹھایا کہ ہمیں ابھی تک پیپلزپارٹی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے جواب کی کاپی نہیں ملی، جس پر پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی جواب کی کاپی دے دیتے ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کمیشن سے استدعا کی حکم جاری کیا جائے تا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کے جواب کی کاپی مل سکے۔ الیکشن کمیشن نے مزید کاروائی 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا پیپلزپارٹی میں بیرونی فنڈنگ نہیں ہے ، سینیٹ کے الیکشن میں بہت شور پڑا ہے لیکن پی پی کو کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا جب مخالفین خود جیت جائیں تو کہتے ہیں شفاف الیکشن ہوئے ہیں اور جب ہار جائیں تو ہارس ٹریڈنگ کی باتیں کرتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا بلوچستان میں ن لیگ کی بیڈ گورننس کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...