Friday, 15 June 2018

’’مردے نے مجھے مٹھائی دی اور کہا کہ۔۔۔‘‘شادی کے بعد ایک نوجوان کو ایسا خواب کیوں دکھائی دیا ،آپ بھی اسکی تعبیر جانئے

https://goo.gl/ABhfTk
لاہور(نظام الدولہ )سر میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے سسر اور ان کے بڑے بھائی کے ساتھ کسی جگہ جارہا ہوں،وہاں پہنچ کر دیکھتا ہوں کہ میرے سسر کے والد جن کی حقیقت میں موت ہوچکی ہے وہ ایک چارپائی پر بیٹھے نظر آتے ہیں۔ہم تینوں بھی اس چارپائی پر بیٹھ جاتے ہیں۔ میرے سسر مٹھائی نکالتے ہیں اور مجھے کھانے کے لئے دیتے ہیں تو انکے والد کہتے ہیں کہ یہ مٹھائی مجھے دو،یہ تم سے نہیں لے گا ۔ میرے سسر انہیں مٹھائی دے دیتے ہیں تو وہ مٹھائی کا ایک ٹکڑا مجھے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم میرے بیٹے کا دھیان رکھنا ۔(اعجازعلی )
اس خواب کی جو کیفیت آپ نے بیان کی ہے اسکی رو سے ممکن ہے آپ کواپنی بیوی کی جانب سے کوئی مالی فائدہ پہنچے۔اس میں کچھ وقت لگے گا ۔اگر آپ یہ بتادیتے کہ آپ کی شادی غیروں میں ہوئی ہے یا اپنوں میں تو زیادہ بہتر جواب دیا جاسکتا تھا۔تاہم اس خواب سے آپ کے حالات کا ایک عکس سامنے آتا ہے کہ آپ اپنے سسرال والوں پر اعتماد کرتے ہیں اور وہ بھی آپ پر اعتماد کرتے ہیں۔ ۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...