https://goo.gl/ZzPvxD
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر نے توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ بلدیوکمار سے قانون کے مطابق حلف لیں گے۔
پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں بلدیو کمار سے حلف نہ لینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سپیکر اسد قیصر نے توہین عدالت نوٹس سے متعلق جواب جمع کرایا۔ اس موقع پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ پروڈکشن آرڈر پر بلدیو کمار سے حلف کیوں نہیں لیا گیا ، بلدیو کمار کو جوتا مارا گیا تھا لیکن لاءاینڈ آرڈر کی کوئی صورتحال تو نہیں تھی۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کے استفسار پر تحریری جواب جمع کرا دیا۔ اس موقع پرسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہناتھا کہ بلدیو کمار سے قانون کے مطابق حلف لیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، عدالتی نوٹس کا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے ، قانون کے مطابق بلدیو کمار سے حلف لیں گے ان پر الزام اور جرم سنگین ہے۔
Urdu Khabrain
Saturday, 16 June 2018
بلدیو کمار کے حلف کا معاملہ، اسد قیصر نے توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع کرا دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment