https://goo.gl/YB8NUj
قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے بہیمانہ قتل کے بعد لوگوں نے اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دینا شروع کی ہے لیکن بہت سے والدین اب بھی ایسے ہیں جو اپنے گھریلو ملازمین پر حد سے زیادہ اعتبار کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ اعتبار بعض اوقات انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے اور بچوں کی پوری زندگی تباہ کردیتا ہے۔ گھریلو ملازمین پر حدسے زیادہ اعتبار کا نقصان دہ مظاہرہ کراچی میں بھی پیش آیا جس کا احوال ایک فیس بک صارف ندا ذیشان نے اپنی پوسٹ میں کیا ہے۔
ندا ذیشان نے فیس بک پر کی گئی اپنی پوسٹ میں ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کی جو ایک آئس کریم کھا رہی ہے جبکہ اس کے قریب ہی شلوار قمیض میں ملبوس شخص کھڑا ہوا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ شخص اس بچی کا ڈرائیور ہے جو اس کو شاز گراسری سٹور لے کر آیا ہے۔ ” کاﺅنٹر پر انتظار کے دوران وہ شخص نیچے بیٹھ گیا اور سر عام بچی کے جسم پر نا شائستہ انداز میں ہاتھ پھیرنے لگا، ڈرائیور نے بچی کو گلے سے لگایا اور اس کے ہونٹوں کو چومنے لگا، پھر اس نے بچی سے کہا کہ وہ اس کا گال چومے“۔
ندا ذیشان نے کہا کہ اس ساری حرکت کے بعد ڈرائیور نے بچی سے پوچھا ’ ’میں اچھا ہوں نا، ماما کو بولنا مجھے انکل کے ساتھ پارک جانا ہے، آپ کے ساتھ نہیں انکل کے ساتھ جاﺅں گی، کل میں آپ کو پارک لے جاﺅں گا ، ٹھیک ہے؟ ماما کو آپ کو منالینا پھر ہم مزے کریں گے باہر“۔
خاتون نے مزید بتایا کہ اس شخص نے بچی کے ساتھ یہ تمام حرکتیں کرنے اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے بعد اسے ایک آئس کریم بطور انعام کھانے کیلئے دی ۔ ” وہ اس سٹور کے ریگولر کسٹمر نہیں تھے کیونکہ میں مختلف اوقات میں اس جگہ پر خریداری کیلئے جاتی ہوں، ہاں البتہ میں ایک کام کرسکتی ہوں، میں سٹور کے مالک سے سی سی ٹی وی فوٹیج لوں گی اور ان لوگوں کو تلاش کروں گی“۔
Urdu Khabrain
Daily Pakistan News, Hot Pakistani Khabar, Pakistan Khabrain, Pakistan News, Today Pakistan News
Tuesday, 19 June 2018
” میں اچھا ہوں ناں ؟ مما کو آپ منا لینا پھر ہم۔۔۔“ ڈرائیور نے شاپنگ سٹور میں کھڑے ہوکر بچی کو ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment