Tuesday, 12 June 2018

بالی وڈ کے تینوں خانز کا بڑا اعلان

https://is.gd/t3MNnl
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ، سلمان اور عامر جان لیوا مرض میں مبتلا عرفان خان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد اور جاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور عرفان خان جان لیوا بیماری نیورو اینڈو کرائن ٹیومر میں مبتلا ہیں اور بیرون ملک زیر علاج ہیں۔ اچانک بیماری کی تشخیص کے بعد عرفان خان علاج
کے لیے بیرون ملک چلے گئے جس کی وجہ سے وہ اپنی ریلیز کے لیے تیار فلموں کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔عرفان خان کے اس مشکل وقت میں بالی ووڈ کے تینوں خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر میدان میں آئے ہیں اور انہوں نے عرفان خان کی فلم “بلیک میل” کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے تینوں خانزبہت کم ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ تاہم عرفان خان کی فلم کی تشہیری مہم میں ان کے مداح تینوں کو ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...