Saturday, 16 June 2018

”کوہلی کو دیکھ کر عمران خان کی یاد آتی ہے کیونکہ۔۔۔“ روی شاستری نے ویرات کوہلی کو عمران خان جیسا قرار دیدیا اور ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف والوں کے سینے فخر سے پھول جائیں گے

https://goo.gl/P1GGbv
کلکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کپتان ویرات کوہلی کو سابق پاکستانی کپتان عمران خان کی طرح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ٹیم کی کپتانی کیلئے بہت سی ایسی خوبیاں موجود ہیں جو عمران خان میں تھیں، اس لئے وہ بہترین کپتان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”شکر ہے آ گئے، بہت ضرورت تھی تمہاری ۔۔۔“ ایسے اہم ترین غیر ملکی باﺅلر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا کہ سرفراز خوشی سے سرشار ہو گئے، اس باﺅلر نے بگ بیش لیگ میں کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جان کر ہی بلے بازوں کی ٹانگیں کانپ جائیں
سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کوہلی ذہنی اور جسمانی طور پر عمران خان کی طرح مضبوط ہیں۔ ابھی ان کے کیرئیر کا آغاز ہی ہے اور وہ نوجوان ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہونے لگا ہے۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کوہلی میں آغاز میں ہی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور کھیل پر غلبہ حاصل کرنے کی خوبی ہے اور اس کے ذہن میں یہ بات ہے کہ کوئی چیز مشکل نہیں بلکہ سب کچھ ممکن ہے۔ روی شاستری نے کہا کہ کوہلی مثالی قیادت کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں عمران خان کی یاد دلاتے ہیں۔ کوہلی میں ایسی بہت سی خصوصیات ہیں کو عمران خان میں دیکھیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...