Friday, 15 June 2018

”ہاں میں نے اسلام قبول کر لیا ہے “معروف بھارتی اداکارہ نے اعلان کر دیا ، بھارت میں طوفان آ گیا

https://goo.gl/CKPY4j
بھارتی ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکڑکی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ شادی کے فیصلے کو بھی خوب سراہا گیا لیکن ہر کسی کے ذہن میں یہ ایک بات ضرورتھی کی کیا اداکارہ نے اسلام قبول کر لیاہے ؟ تاہم اب اس سوال کا جواب انہوں نے دے دیاہے ۔

اداکارہ دپیکا کاکڑ حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاں میں اسلام قبول کر چکی ہیں اور مجھے اس پر فخر ہے یہ میں نے اپنی ذاتی خوشی کیلئے کیاہے ‘تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مزید نجی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔



بھارتی اداکارہ نے ’دی ٹائمز آف انڈیا ‘کو انٹرویو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں میں نے اسلام قبول کر لیاہے لیکن کب ، کہاں اور کس طریقے سے ، اس بارے میں مزید بات نہیں کرنا چاہتی ۔دپیکا کاکڑ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک نجی معاملہ ہے اور میرے خیال میں میڈیا کے سامنے اس پر بات کرنا ٹھیک نہیں ۔انہو ں نے کہا کہ میڈیا اور مداحوں کیلئے ہم تمام ایکٹرز اپنی زندگی کی تمام خوشیاں اور خوشگوار لمحات شیئر کرتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ ایک ذاتی معاملہ ہے اور میں نہیں کسی کو اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔



ان کا کہناتھا کہ یہ سو فیصد سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کر لیاہے اور مجھے اس پر فخر ہے اور میں اس پر بہت خوش بھی ہوں اور یہ میں نے اپنی ذاتی خوشی کیلئے کیاہے ، اس فیصلے میں میری فیملی میرے ساتھ ہے اور میرا ارادہ کسی کو چوٹ پہنچانا نہیں ہے ۔


Urdu Khabrain
Actress Khabrain, Entertainment Khabrain, Entertainment News, Entertainment Urdu Khabrain, Film Ki Duniya, Filmi Khabrain, Showbiz Khabrain, Showbiz Urdu News, Showbiz World, World Entertainment News, آ, اداکارہ, اسلام, اعلان, بھارت, بھارتی, دیا, طوفان, قبول, لیا, معروف, میں, نے, کر, گیا, ہاں, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...