https://goo.gl/Dx873z
جدہ: سعودی خواتین کے ایک گروپ نے عبایا اور ٹریک سوٹ پہن کر شہر کے مصروف علاقے میں جاگنگ کرکے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سعودی خواتین نے یوم خواتین انوکھے انداز میں منا کر نہ صرف سعودی حلقوں کو چونکا دیا، بلکہ آزادی نسواں سے متعلق ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔
ٹریک سوٹ اور عبایا میں ملبوس خواتین نے شہر کے تاریخی علاقے البلد میں جاگنگ کی. اس دوڑ میں حصہ لینے والے خواتین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے سرکاری اعلانات کے بعد عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ جنرل اسپورٹس اتھارٹی میں شہزادی ریمہ بنت بندر کی سربراہی میں خواتین کے شعبے کا قیام عمل میں آیا ہے، جسے سعودی عرب کی حالیہ تاریخ کا اہم واقعہ قرار دیا جارہا ہے.
اس واقعہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کی نئی پالیسی کی کڑی تصور کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ محمد بن سلمان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، جس میں انھیں ڈرائیورنگ کی اجازت دینا نمایاں ہے۔
حالیہ اصلاحات کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے ضلع الاحساء میں خواتین کی اولین میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد خواتین شریک ہوئیں۔
جاگنگ میں حصہ لینے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم سعودی خواتین کو یہ پیغام پہنچانا چاہتے تھے کہ آپ تنہا نہیں، اب ہم اپنے خوابوں کو مل کر ممکن بنائیں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انقلابی, انٹرنیشنل, جاکنگ, جدہ, خواتین, سعودی, سڑکوں, فیصلہ, پر, کا, کی
Thursday, 14 June 2018
سعودی خواتین کا جدہ کی سڑکوں پر جاکنگ کا انقلابی فیصلہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment