https://goo.gl/sGR2g5
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں لیگی رہنما نہال ہاشمی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو آئندہ ایسی باتیں نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں تو عدلیہ کے لیے بھی جیل گیا ہوں، آئندہ کبھی ایسی باتیں نہیں کروں گاجس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا جیل والا بوجھ ہم کب تک اٹھاتے رہیں گے؟
تفصیل کے مطابق توہین عدالت نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بھری عدالت میں نہال ہاشمی کے توہین آمیز بیان کی ویڈیو دو مرتبہ چلائی ۔اس پر نہال ہاشمی نے کہا میں عدالت کے سامنے شرمند ہوں، یہ میرے الفاظ نہیں، یہ جیل میں جو لوگ تھے ان کے الفاظ تھے۔ان کا کہناتھا کہ میں ایکٹنگ کررہا تھا، قسم کھاکر کہتا ہوں کہ عدالت کے بارے میں ایسا نہیں کہہ سکتا، ذہنی طور پر پریشان ہوں، بابارحمتے کون ہے مجھے نہیں پتا۔
اس دوران نہال ہاشمی کے وکیل نے ان کا مقدمہ لڑنے سے بھی انکار کردیا اور عدالت میں کہا کہ بار کے بطور وائس چیئرمین شرمند ہوں، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بطور چیف جسٹس میں بھی شرمندہ ہوں کہ کالے کوٹ والے بھائی کو نوٹس جاری کررہا ہوں۔نہال ہاشمی نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے نوٹس جاری نہ کیا جائے، میں مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں، بجلی کا بل اور بچوں کی فیس نہیں دے سکوں گا، میری روزی روٹی اسی پیشے سے ہے، میرے بچے بھوکے مرجائیں گے، خاندان برباد ہوجائے گا، رحم کیا جائے، اللہ بھی ایک موقع دیتا ہے۔چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی استدعا پر کہا کہ آپ کو پہلے بھی موقع دے چکے، آپ کے الفاظ اتنے توہین آمیز ہیں کہ انہیں کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا۔
Urdu Khabrain
Saturday, 16 June 2018
ججوں کو لمبی گالیاں نکالنے والے نہال ہاشمی چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے تو بھیگی بلی بن کر کیا کہنے لگے ؟جان کر ہر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment