https://is.gd/T97O5k
لاہورـ (سی پی پی ) گلوکار نے فلمسٹار نور کےساتھ صلح کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔راگا بوائز بینڈ کے لیڈ سنگر ولی حامدعلی خان نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انکے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ چند ماہ میں نئی دلہن بیاہ لائیں گےفی الحال انہوں نے تمام باتیں صیغہ رازمیں
رکھی ہیں۔ اداکارہ نور کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اب ہمارے درمیان صلح کا کوئی امکان نہیں ہے۔ بعض مخالفین میری ساکھ کونقصان پہنچانے کےلئے اس قسم کی خبریں پھیلا رہے ہیں لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انکا کہنا تھا میں جلد اپنے پرستاروں کو ایک بڑی خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment